اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آسٹریلیا کو بھارت کو ہرا کر چھٹی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔نگراں وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ٹویٹ میں لکھاکہ ٹریوس ہیڈ کی شاندار اننگز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’اچھا کھیلا‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کو کہا ’ٹیم انڈیا، اچھی قسمت اگلی بار!‘
