اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ احتساب کی چکی سے گزر کر سرخرو ہو نے وا لے کیا لاڈلے ہیں،آشیانہ کیس میں شہبازشریف کی بریریت حق وسچ کی فتح ہے،نیب ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی،این سی اے نے بھی شہبازشریف کو کلین چٹ دی،شہبازشریف،حمزہ اوراحد چیمہ نے اس کیس میں جیل کاٹی ،نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا،جب کچھ نہیں ملا تو جھوٹے گواہ عدالتوں میں پیش کئے گئے،کدھر ہیں وہ چیلے جو وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ہماری فیملیز کیخلاف باتیں کرتے تھے،شہزاد اکبر کانام لیتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ، ملک کے نظام انصاف اور عوام کے ساتھ کھلواڑ پوری دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تضحیک کرنے کیلئے بین الاقوامی عدالتوں میں تماشہ لگایا گیا، کدھر ہیں وہ چہر ے جو لو گو ں کی پگڑ یا ں اچھا لتے تھے۔