اہم خبریں

اسرائیلی وبھارتی سمیت 30 ممالک کی کرنسی برآمد، 2 ملزم گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)پرائز بانڈ کی آڑ میں اسرائیلی وبھارتی کرنسی پکڑی گئی۔ اینٹی کرپشن حکام نے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 32 ممالک کی بھاری مالیت کی کرنسی تحویل میں لے لی، کرنسی کے غیرقانونی کاروبارکرنیوالے ملزمان سے اسرائیلی کرنسی برآمد ہوئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔خریدوفرخت میں ملوث 2 ملزمان احمد رضا اورفیضان رضا کو گرفتارکرلیا۔ملزمان پرائز بانڈ کے کاروبار کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث اور اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے،ملزمان کے قبضے سے30سے زائد ممالک کی کرنسی برآمدہوئی۔ملزمان سے8لاکھ پاکستانی روپے، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائزبانڈ، بھارتی کرنسی ساڑھے چارہزار، تھائی بات 5ہزار، انڈونیشین کرنسی 6لاکھ، افغانی 2ہزار، ویتنام ڈونگ 17لاکھ، موزمبیق 8ہزار، فلپینو1400، ملائشین رنگٹ ہزار، ایرانی ریال 48لاکھ، عراقی ریال 3500، رشین منات40، کینیا شینگ600، سعودی ریال 500، قطری ریال150، سوئس فرینک50، ناروے50، ساؤتھ کوریا5لاکھ، جرمن مارک50، ماپڈوز500، مصری پاؤنڈ250، کوسٹاریکا 1ہزار، لیبنز1ہزار، اسرائیل شیقیم 20، نیپالی 900، ہانگ کانگ ڈالر30، بحرین دینار3، برطانوی پاؤنڈز30، یورو20، اور 500 شامی پاؤنڈ برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے، ملزمان سے تفتیش جاری ۔

متعلقہ خبریں