اہم خبریں

وفاقی وزارتوں کے ڈیٹا پر سائبرحملوں کا خدشہ ، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے زیرقیادت چلنے والی وزارتوں کے کمپیوٹر ڈیٹا ہیک کرنے کے خدثے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کے ڈیٹا پر سائبر حملوں کا خدشہ، حفاظتی تدابیر کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔عالمی ہیکرز کی جانب سے حکومتی اداروں اور اہم انفرااسٹرکچرکو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔ پاکستان نے ہیکرز کے ممکنہ حمکوں کے خدشات کے پیش نظر حفااظتی تدابیر متعارف کرادی ہیں تمام وزارتوں و ڈویعنوں کو سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سائبر سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے تمام وزارتوں اور ڈویعنوں و ڈیپارٹمنٹس کو ایڈوائزی جاری کردی ہے جس میں ہیکرز کے حملوں سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور تکنیکی تفصیلات بھی شیئر کی گئی ہیں۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ ڈیڈ گلیف بیک ڈور ونڈو بیسڈ آن سسٹم ہے جو ہیکرز کی جانب سے حکومتی اداروں اور اہم انفراسٹرکچر کو ہیک کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لہذا تمام اداروں کے سسٹم و نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ او ایس، بی آئی او ایس، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر سمیت پورے سسٹم کی فول پروفنگ اور وائٹ لسٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔ای میل اور بینکنگ پر ملٹی فیکٹر تصدیقی کوڈ لگائے جائیں مضبوط پاس ورڈ پالیسی کو یقینی بنائیں اور پاس ورڈزباقاعدگی سے تبدیل کریں سرکاری، خفیہ یا نجی ڈیٹا آن لائن کمپیوٹرز پر نہ رکھیں تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور اداروں سمیت ماتحت محکموں سے کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں