لاہور(نیوزڈیسک ) دریائے راوی کی قریب سگیاں روڈ پر تیزرفتاری کے باعث ٹریفک کا المناک حادثہ، تیز رفتار ویگن بے قابو ہوکر ڈمپر سے ٹگراگئی جس سے ویگن کا ڈرائیور اور دو دیگر ساتھ بیٹھے افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔حادثے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی بھی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق سی ٹی اولاہور کا ایس پی ٹریفک کو فوری طور پرموقع پر پہنچنے کا حکم ، جس پر ایس پی ٹریفک جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
