اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کیا گیا ہے ، حکم نامہ میں کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 نومبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تحقیقات کر رہی ہے جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کر رہے ہیں نیب نے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔