مردان (نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کا آج مردان میں پاور شو، پنڈال سج گیا،بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن کے لئے جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئیں،شہر کو پیپلزپارٹی کے بڑے بڑے سائن بورڈ اور بینرز سے سجا دیا گیا۔،کنونشن کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات۔ پی پی رہنما فیصل کر یم کنڈ ی کا کہنا ہے جن کے پاس کارکنوں کی قوت نہیں ,در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں جیالوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں، بلاول بھٹو زرداری ہر نوجوان کی آواز بن چکے۔