لاہور (نیوزڈیسک) ڈبلیو ایچ او نے پنجاب حکومت کو الرٹ جاری کیا کہ پاکستانی کمپنی کے بنائے کھانسی شربت میں مضرصحت اجزا ہونیکاانکشاف ہوا ہے، واضح رہے کہ یہ شربت لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کا بنایا ہوا ہے ۔ یہ انکشاف مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او ایک الرٹ کی صورت میں کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ سیرپ میں نقصان دہ کثافتیں موجودہیں جس کی وجہ سے ڈریپ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی بنائے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیدیا واضح رہے کہ مختلف کمپنیوں سیرپس میں اِنہی کثافتوں کی وجہ سے کئی بچوں اموات ہو چکی ہیں۔