اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عالمی برداری سے یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے ، عالمی برادری حریت رہنما کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں حقیقی خطرات کا سامنا ہے کیونکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اپنے اصولی موقف سے وہ ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ،بھارت میں عام انتخابات سے قبل یاسین ملک کے عدالتی قتل کا خدشہ ہے ، مشعال حسین ملک نے کہا کہ عالمی برادری رہائی یقینی بنا ئے آزادی کیلئے اٹھنے والی آوازیں دبانے کیلئے بھارت غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے مودی کی فاشسٹ حکومت نے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے مقبوضہ ریاست میں قتل و غارت گری کا بازارگرم کیا ہواہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمقبوضہ کشمیر میں انسانی صورتحال کی پامالی پر پر ایک پینل ڈسکشن میں کیا