لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ء جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیصلہ انتخابات سے پہلے ہونا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں جاوید لطیف نے کہا کہ بلوچستان میں اکا دکاسیٹوں کوطعنہ دینے والے سن لیں ہمارا مقصدبلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کرناہے،نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو جواب دینا ہو گا،ہمارا بیانیہ ہے کہ کوئی شخص قانون سے بالاترنہیں ہوناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اورفرحت شہزادی نے مل کر 4سال ملک کو لوٹا،چیئرمین پی ٹی آئی کی کرپشن کی رپورٹ الیکشن سے پہلے پبلک ہونی چاہیے۔