اسلام آباد (نیوزڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی اپیکس کمیٹی کااجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت سمیت کمیٹی کے ممبران وفاقی وزراء اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز اجلاس میں موجود ،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس سے خطاب کرینگے ،پاکستان کو معاشی ،اقتصادی اور مالیاتی بحران سے نکالنے کیلئے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔