اہم خبریں

میں نے کسی کیخلاف بیان نہیں دیا،شیخ رشیدکاانوکھے لاڈلے کو پیغام

اسلام آباد (نیوزڈسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان کی 16 سیٹوں میں سے 3 انوکھا لاڈلا جبکہ 4 فضل الرحمان لے گا،میں نے کسی کے خلاف بیان نہیں دیا۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپر80 سے زائد مقدمات درج ہیں ، ان تمام کیخلاف کل لاہور ہائیکورٹ بینچ میں درخواست دائر کروں گا مجھے جیل سے الیکشن لڑنا ہے ، رضائی لے لی ہے ،میں نے کسی کیخلاف بیان نہیں دیا،انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں فیصلہ آسمانوں پر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں