اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب کو تین روز تک چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے تحر یر ی حکمنا مہ جا ری کر دیا، حکمنا مے میں کہا گیا نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن کا جرم کیا، نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، نیب حکام کو تفتیش کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، 17 نومبر کو عدالت دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کرے گی۔