اہم خبریں

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی سیاسی و معاشی معاملات کا جائزہ لیا جائیگا، خلیجی ممالک کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور آن لائن لسٹ میں دوسرے ممالک کو بھی شامل کرنے کی بھی منظوری لی جائیگی ، آزاد جموں و کشمیر کونسل کے بجٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ای سی ایل میں نام نکالنے اور شامل کرنے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائیگا ۔

متعلقہ خبریں