اہم خبریں

نواز شریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کرینگے،شہبازشریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دوبارہ موقع ملاتو نواز شریف بلوچستان کے تمام مسائل حل کرینگے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نواز شریف نے وطن واپسی کے بعد سیاسی سفر کا آغاز بلوچستان سے ہی کیا صوبے کی اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت باعث مسرت ہے،نوازشریف نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال پھیلایا ،گوادر پورٹ اور سی پیک کیلئے بے پناہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سابق حکومت نے گزشتہ حکومت میں بند پڑے گوادر منصوبوں کو دوبارہ شروع کیا گیا جن کا آغاز نوازشریف نے کیا بلوچستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کریں گے۔

متعلقہ خبریں