لندن(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہاکہ فرح گوگی نے کرپشن کی ہے انہیں سخت سزا ملنی چاہیے، فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، پوری پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات کی مذمت کی ہے ، پاکستانی میڈیا سخت ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ لندن میں جمہوری بحران کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچاس فیصد بھی پلیئنگ فیلڈ ملی تو ہم انتخابات جیت جائیں گےموجودہ نگران وزیرِ اعظم کی حیثیت کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں ، انتخابات میں دھاندلی کیلئے کام شروع ہوگیا ہے جو پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جائے گا، معاشی استحکام کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں ۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بردار کو وزیرِ اعلیٰ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔