لاہور(نیوزڈیسک) ایف آئی اے نے چینی کی قیمت میں دگنا اضافہ کرنے پر شوگر مافیا کے خلاف جاری تحقیقات بند کردیں۔ چینی کی قیمت 90 روپے سے اچانک 180 سے لے کر 200 اور 210 روپے تک پہنچا کر شوگر کارٹیلائیزیشن نے اربوں روپے کمائے جس پر نگراں حکومت نے تحقیقات کا حکم دیا تھا مگر اب اس اسکینڈل کی تحقیقات بند کردی گئی ہیں۔دوسری جانب جب اس سلسلے میں ایف آئی اے کے ترجمان سے رابطہ کرنے پر کہا گیا کہ اعلی حکام نے ابھی تک اس بارے میں جواب نہیں دیاہے ۔
