کراچی( اے بی این نیوز )سندھ سیکریٹریٹ کی سکیورٹی سخت کر دی گئی پرائیویٹ افراد کا بغیر اجازت سندھ سیکریٹریٹ میں داخلہ بند کر دیا گیا،سرکاری ملازمین کو آفس کارڈ نمایاں رکھنے کی ہدایت،غیر سرکاری گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد،ملازمین کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے اندر داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
