اہم خبریں

انتخابات، عالمی مبصرین کو کارڈ جاری کرنےکی حکمت عملی تیار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ، عالمی مبصرین کو کارڈ جاری کرنےکی حکمت عملی تیار،متعلقہ معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے ڈیجیٹل انفار میشن ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ،عالمی مبصرین کیلئے خصوصی فیچرز ایکریڈیشن کارڈز کی پرنٹ آخری مراحل میں داخل،عالمی مبصرین عام انتخابات کی کوریج کیلئے آن لائن سروس پر ویزا حاصل کرسکیں گے، وزارت خارجہ کو الیکشن کمیشن حکام عالمی مبصرین کی مکمل فہرست فراہم کرے گا، سکیورٹی کلیئرنس وزارت داخلہ کرے گی، عالمی مبصرین کیلئے الیکشن ایکٹ 2017 کےسیکشن 238 کے مطابق اوپن ڈور پالیسی ہے

متعلقہ خبریں