لاہور (اے بی این نیوز )لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست آگیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا،لاہور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ ،مومن پورہ، کوٹ لکھپت کے علاقے میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس خطر ناک حد تک ریکارڈ کیا گیا،پنجاب حکومت سموگ کا باعث بننے والے عوامل کو روکنے میں ناکام،روزانہ کی بنیاد پر شہری سموگ سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کاکوئی امکان نہیں،گزشتہ روز سموگ کے پیش نظر ہائیکورٹ نے ہفتے میں 2 دن ورک فرام ہوم کا حکم دیا تھا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں















