اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک میں ایک ماہ کے دوران 2ہزار 463 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد2 لاکھ 5 ہزار 456ہو گئی،کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ4 ارب 24 کروڑ روپے ہے، ایس ای سی پی نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعدادوشمار جاری کر دئیےاکتوبر میں نئ کمپنیوں میں56 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیںایک ماہ کے دوران 41فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوئیں،ماہ اکتوبر میں 99فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن کروائی،ایک ماہ کے دوران 140کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ کی گئیں،ماہ اکتوبر میں بیشتر کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 326 ہے،تجارت کے شعبے میں 322 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں،خدمات کے شعبے میں 298، اور تعمیرات میں 290کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔















