نئی دہلی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میں روڈ ٹکر اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر جبکہ اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دوسرے سیمی فائنل میں رچرڈ کیٹلبرو اور نتن مینن فیلڈ امپائر جبکہ کرس گفانے تھرڈ اور مائیکل گف فورتھ امپائر ہوں گے۔جاواگل سری ناتھ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل میں میچ ریفری ہوں گے۔
