کراچی( نیوز ڈیسک) کراچی میں نگلیریا،ڈینگی کے بعد ملیریا بھی شدت اختیار کرگیا،24 گھنٹے میں 16 نئے کیسز رپوٹ۔محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز ملیر اور ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے جوکہ بلترتب 8 اور 3 ہیں جبکہ جنوبی اور غربی میں 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے اب تک سندھ میں 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔