اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی۔جیل ٹرائل کیلئے وزارت قانون کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کر لی ،سیکورٹی خدشات کی بنا پر سائفر کیس کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ اور جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل ٹرائل کی سفارش کی تھی۔