اہم خبریں

سمگلنگ روکنے کیلئے ایف بی آر،رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات تفویض

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رینجرز اور ایف سی کو سمگلنگ روکنے کے اختیارات تفویض کردئیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اختیارات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف سی اور رینجرز بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس پر ضروری اشیا ء کی اسمگلنگ روکنے کے مجاز ہوں گے، ڈیوٹی پر تعینات نیم فوجی اہلکار چیک پوسٹوں پر اٹا، گندم، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ روکیں گے، ایف سی اور رینجرز بین الاقوامی سرحد کے پچاس کلو میٹر کے اندر علاقوں کی نگرانی کریں گے، ایف سی اور رینجرز اہلکار بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹس و مشترکہ چیک پوسٹس پر بھی ڈیوٹی دیں گے، ایف سی اور رینجرز اہلکار شہری علاقوں، کسٹمز ایریاز و سٹیشنز اور پورٹس پر نگرانی کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم فوجی اہلکار بارڈرکسٹمز اسٹیشنز، بین الاقوامی ائیرپورٹس اور بانڈڈ وئیرہاوسز پر بھی تعینات نہیں ہونگے ۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی و رینجرز اہلکار صرف افغان سرحد کے قریبی شہری علاقوں میں کارروائیاں کرنے کے مجاز ہونگے۔

متعلقہ خبریں