اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نجکاری کمیشن کے بورڈ کااجلاس آج ہوگا،قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی ابتدائی تکنیکی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا ، حکام نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کیلئے8 بین الاقوامی کمپنیوں نے خدمات کی پیشکش کی ہے،پی آئی اے کے ماہانہ نقصانات 13 ارب روپے ہیں،قومی ایئر لائن کو گزشتہ سال 86 ارب روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا،رواں سال پی آئی اے کو150 ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے،مینجمنٹ کنٹرول سمیت پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا پلان تیار،بولی آئندہ سال کے شروع میں ہونے کاامکان ہے۔















