اہم خبریں

تنہاکوئی سیاسی جماعت پی پی کامقابلہ نہیں کرسکتی،نیئر بخاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنماپاکستان پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے کہا ہےی کہ پیپلز پارٹی آئین ،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے،جمعرات کوایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ووٹ کی طاقت سے پارلیمان میں اکثریتی پارٹی بنے گی،ریاستی اداروںپرحملے کرنے والوں کوقوم نے مستردکردیا،نیئربخاری نے کہاکہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں تبدیلی کرنے پر یقین نہیں رکھتے ،نیئربخاری کے مطابق کسی ایک سیاسی جماعت میں پیپلز پارٹی کا تنہا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ۔

متعلقہ خبریں