اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے پی ٹی آئی کا بیانیہ تبدیل ہونے کی تردید کردی،پی ٹی آئی کا اپنا منشور جلدشائع کرنے کا فیصلہ، سینیٹر علی ظفر نے اے بی این نیوز سے گفتگو میں کہاپی ٹی آئی کابیانیہ بہتر ہوا ہے، تبدیل نہیں ہوا،ہم نے جوڈیشل سسٹم کو بہتر ، جمہوریت کو مضبوط بنانا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ کو بہتر کرنا ہوگا، لوگوں کو روزگار اور سہولیات دینابھی ہمارے منشور کاحصہ ہے۔