تاشقند(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تاشقند کنونشن سینٹر پہنچ گئے،اجلاس میں ای سی او رکن ممالک کے سربراہان اور نمائندگان شریک ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ای سی او اجلاس سے خطاب اور دیگر ممالک کے سربرہان سے ملاقات بھی کریں گے۔