لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب میں ہمیں کسی کیساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہیں ،پنجاب میں پیپلزپارٹی سے انتخابی اتحاد کے ابھی تک کوئی آثار نہیں ہیں۔اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اپنا انتخا بی پروگرام ہے ، ڈیل کی بات بالکل بے بنیاد ہے، وزیراعظم نواز شریف ہی ہوں گے، کوئی متبادل نہیں۔