اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کا معاملہ، اہم پیش رفت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ واٹس ایپ پر بیرون ملک مستقل بات کرانے کی سہولت موجود نہیں ہیں،عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کورولز میں ترمیم کی ہدایت کرسکتی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔جواب خصوصی عدالت میں جمع کرادیا،توہین عدالت کی درخواست خارج کرنے کی استدعا،موقف اختیار کیا18 اکتوبر کو خصوصی اقدامات کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کی انکے بچوں سے بات کروائی گئی۔ آج توہینِ عدالت کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سوموار تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں