اہم خبریں

آئی ایم ایف نے روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر بڑھنے پر رپورٹ مانگ لی،ایکسچینج کمپنیز کیخلاف سکیورٹی اداروں کی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب۔ وزارت خزانہ نے بریفنگ میں کہا سمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بہتر ہوا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپےکی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا ،تیکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں