اہم خبریں

گیس کی قیمتوں میں اضافہ، صنعتیں بند ہونے کا خدشہ

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان بزنس گروپ کے بانی فراز الرحمن نے گیس کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ تاریخی اضافے سے انڈسٹری کی بقاکا مسئلہ پیدا ہوجائے گا، پیداواری لاگت جو پہلے ہی پہنچ سے باہر ہے اس پر مصنوعات کی تیاری ناممکن ہوجائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے اقدام کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوںکے لیے تباہ کن اور ناقابل عمل قرار دیا ہے جو صنعتی پیداوار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف لارج اسکیل مینوفیکچررز، ایس ایم ایز بلکہ کاٹیج انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہوگی جس سے انڈسٹری کا پہیہ بند ہوجائے گا۔ نتیجہ میں بے روزگاری کا طوفان آئے گا۔ پاکستان کی معیشت اس موقع پر انڈسٹری کی بندش اور بے روزگاری کو برداشت کرنے کی متحمل نہیں۔صنعتوں کو ایس ایس جی سی کی طرف سے گیس کی فراہمی تقریباً350 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو کہ کل دستیاب گیس کا تقریباً 10 سے 12 فیصد ہے۔۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر توانائی سے اپیل کی کہ انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کرے ورنہ صنعتکار انڈسٹری بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں