Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر ، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان میں برفباری ، بارش کا امکان، الرٹ جاری

پشاور(نیوزڈیسک)آزادکشمیر ، پاکستان کے بالائی علاقوں، خیبرپختونخوا میں بارشوں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہ سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کی تمام اضلاع کی انتظامیہ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں دو سے تین سینٹی گرید کمی کا امکان ہے، تیز بارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات یقینی بنائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کیساتھ برساتی نالوں کی نگرانی کرے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ طوفان کی صورت میں عوام بجلی کے تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر اختیار کریں ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کیلئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں جبکہ مقامی آبادی کو بوقت ضرورت محفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کیا جائے۔