اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ سامنے آگیا، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جبر اور فسطائیت پی ٹی آئی کو انتخابی میدان میں اترنے سے نہیں روک سکتی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور نگران حکومت کی جانب سے معیشت کی تباہی پر پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کے اجراء کی منظوری دی گئی۔















