اہم خبریں

وفاقی وزارت صحت کی کانگو وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بلوچستان میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، جس کے پیش نظر وفاقی وزارت صحت نے ایڈوائزی جاری کردی،ایڈوائزی میں کہا گیا کہ کانگو وائرس مویشیوں میں چیچڑ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، جس سے متاثر ہونے کا خدشہ مویشیوں اور انہیں پالنے والوں میں زیادہ ہے۔ ایڈوائزری میں کہاگیا کہ شہری مویشوں کے فضلے اور خون سے خود کو محفوظ رکھیں، قصائی اور مویشی پالنے والے افراددستانے اور مکمل محفوظ لباس استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں