اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں، آپ ایون فیلڈ سمجھ رہی ہیں۔ نواز شریف کی خواہش وزیرِاعظم بننا ہے، خواہشات پر کوئی پابندی نہیں، نواز شریف کی آمد پر لاہور لاتعلق رہا۔ پیپلز پارٹی 8 فروری کو لاہور میں بھی سرپرائز دے گی۔سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا سن کر آپ کے چہرے پر مایوسی اور ماتھے پر پسینہ کیوں آتا ہے؟فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے پیپلز پارٹی 1988 کی طرح انتخابات جیتے گی۔















