لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماءوسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ ملک ناز ک دور سے گزر رہاہے،ملک میں دہشتگردی دوبارہ جنم لے رہی ہے مگرنوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے، اتوار کو گفتگومیں حمزہ شہبازنے کہاکہ ہمارے دورے میں لوگوں کو سستا آٹا فراہم کیا جاتاتھاتھا،سیاست تو ہوتی رہتی ہے ،اصل مقصد غریبوں سے ہمدردی کرنا ہے، حمزہ شہبازنے کہاکہ معیشت کی جو گاڑی رک چکی ہے اس کو چلانے کیلئے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا،عام آدمی چاہتا ہے معیشت کا پہیہ چلے ،انہوں نے کہاکہ جب بھی ن لیگ حکومت میں آئی ،ملک کو بحرانوں سے نکالا،ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، حمزہ شہبازنے کہاکہ2018میں ہماری حکومت کو گھر بھیجا گیا،ہمارے امیدواروں کو زبردستی بیٹھایاگیا،حمزہ شہبازنے کہاکہ اگر کسی نے ملک کو لوٹا ہے تو اس کا حساب ہونا چاہئے،حمزہ شہبازکاکہناتھا کہ اگرکسی نے توشہ خانہ سے تحائف چوری کیے ہیں تو اس سے حساب لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اسرائیلی نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل بمباری کررہاہے ،اسرائیل فوری طور پر فلسطین میں جنگ بندی کا اعلان کرے، اسرائیل کی جارحیت پر عالمی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،
