کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان میں کانگو ورائرس کا اچانک پھیلائو ، حالات سنگین ہوگئے ، سول ہسپتال کوئٹہ میں 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ۔کانگو وائرس میں مبتلا8 میں سے 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ سول ہسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیئے ۔
