اہم خبریں

پاکستان میں نیا دماغ خور وائرس آگیا، ایک شخص جاں‌بحق

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد نیا وائرس آگیا، کراچی میں دماغ خوروائرس نے ایک مریض کی جان لے لی۔ کراچی میں نگلیریا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا ۔محکمہ صحت سندھ حکام کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں بفرزون کا رہائشی نگلیریا سےانتقال کرگیا۔محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 45 سال کے مریض کویکم نومبر کو نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت رپورٹ ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں