اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگرا ن وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے،پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نگرا ن وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے، دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔