اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مسلم لیگ ن میں اہم عہدہ مل گیا،مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کےچیئرمین مقرر ۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے انتخا بی سرگرمیوں میں مزید تیزی آئیگی،پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔