پشاور(نیوز ڈیسک) بیرون ملک ویزوں کیلئے درخواستیں دینے والے تارکین وطن کو بڑا ریلیف مل گیا، انہیں گرفتار نہیں کیا جائیگا ، خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے ،بعض غیر قانونی مقیم افراد نے ویزے کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستیں دی ہیں۔ درخواستیں ابھی پراسیس میں ہیں اسلئے انہیں گرفتاری سے استثنیٰ حاصل ہے ، وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔