اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کادو رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔ درخواستوں پرسماعت 7 نومبر کو ہوگی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔