اہم خبریں

پاکستان بھر میں ریلوے اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز کی تعمیر کامنصوبہ تیار

لاہور،کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے ملک کے مختلف اسٹیشنز اور سائٹس پر فریٹ ٹرمینلز تعمیر کرے گی ، ان ٹرمینلز کی تعمیر سےملک کے مختلف شہروں میں سامان کی ترسیل اور محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان ریلویز کو خسارہ سے نکالنے کیلئے ایندھن کے بےجا استعمال کو روکنے کے لیے آئی او ٹی بیسڈ فیول مینجمنٹ سسٹم کابھی آغاز کیا جارہا ہے۔ اس طرح خسارہ کا شکارپاکستان ریلوے کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے گا نیز عملہ کو تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے گی

متعلقہ خبریں