اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظمنے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے حملے میں شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اورنگران وزیراعظم کی شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی، انہوں نے انوارالحق کاکڑ کی متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی،سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کرتے آئے ہیں۔
