اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قا ئدا یوان اسحا ق ڈار نے کہا کہ صا ف وشفا ف انتخاب اورلیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیئے، اسکے بغیر گزارہ نہیں ،آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہونا چاہیے، ہمیں آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہوں گی ، جب مردم شماری فائنل ہوجائے تو الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک کو ڈیفالٹ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے ، سیاست ایک طرف ، سب کو ملکر کر ملک کی بہتری کا سوچنا ہوگا، چیزیں ہم نے خود خراب کیں،کسی کو الزام نہیں دے سکتے۔ سینیٹ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا 90 دن کے اندر الیکشن آئینی تقاضا ہے،الیکشن کی تاریخ کون دے گا اس بحث کا فیصلہ بھی ضروری ہے، آج کے چیلنجز بہت بڑے ہیں، ہمیں نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، ماضی کے تلخ تجربات سے سبق سیکھتے افہام وتفہیم اور درگزر کے ساتھ آگے سفر طے کرنا چا ہیے، سینیٹر شیری رحمان کی تقریر کے آغاز پر ہی کورم کی نشاندہی، اجلاس کا کورم ٹوٹ گیا ،چیئرمین سینیٹ نےاجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔