اسلام آباد (نیوزڈیسک) غیر قانونی تا رکین وطن کیخلا ف آ پر یشن کا تیسرا دن، چمن اور طورخم بارڈر سے روزانہ ہزاروں غیر قانونی افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز مزید19ہزار344 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے،خیبر پختونخواکی نگران حکومت نے غیر ملکیوں کی انخلاء سے متعلق صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا، غیر ملکیوں کے انخلاء کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔