اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈالر پھر مہنگا ہوگیا،روپیہ تنزلی کا شکار،تفصیلات کے مطابق آج کاروبار ی روز کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا ،انٹر بینک میں ڈالر 57 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹربینک میں 283 روپے 43 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔