کراچی( نیوزڈیسک) شہید ناموس رسالت غازی علم الدین شہید کا 94واں یوم شہادت31اکتوبر کو ملک بھر میں دینی جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا ۔پی پی آئی کے مطابق غازی علم الدین شہید کو 31اکتوبر1929 کو شان رسالت میں گستاخی کے مرتکب ملعون راج پال کو واصل جہنم کرنے پرمیاں والی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔ پاکستان ختم نبوت فورم کے سربراہ محمد انور پٹنی نے غازی علم الدین کا یوم شہادت سرکاری سطح پر منانے اور ہر سال عام تعطیل نیزغازی علم الدین کا تذکرہ شامل نصاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
